پی آئی اے ملازمین کے لیے بری خبر، حکومت نے تیاریاں کرلیں
پی آئی اے کے ملازمین کے لیے بری خبر، حکومت نے تیاریاں کرلیں
باغی ٹی وی : پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔
دستاویز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کی گئی ہے، پی آئی اے نے سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے، وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی، والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی، پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لئے ملازمین کی تعداد7 ہزار 500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا، پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250 ملازمین ہوں گے، پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی سی میں زیر غور آئے گا۔
وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سروسز کیلئے بجٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی پی ایل فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں صنعتی شعبے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئےبجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔اجلاس میں صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتوں سے متعلق پیکچ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیااور اس بات پراتفاق کیا گیا کہ صنعتوں بالخصوص ایس ایم ایز شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 12.96روپے فی یونٹ سے کم کرکے 10روپے فی یونٹ مقرر کی جائے۔