پی آئی اے کا انوکھا لاڈلا ملازم سامنے آ گیا

شیر علی خان کو نوکری سے نکالنے کے بجائے مزید ترقی بھی دی گئی
0
49
PIA

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آَئی اے کا انوکھا لاڈلا ملازم سامنے آ گیا

قومی ائیرلائین کے 2021 آڈٹ کے دوران ڈپٹی جنرل منیجر شیر علی خان کی تعیناتی میں بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے،شیر علی خان نے میٹرک، انٹر اور گریجویشن کی ڈگری میں غلط گریڈ بتا کر ڈی جی ایم کی نوکری حاصل کی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق شیر علی خان کا میٹرک میں c گریڈ تھا لیکن دستاویزات میں گریڈ B بتایا گیا ،شیر علی خان کا انٹر کی ڈگری میں گریڈ D تھا لیکن دستاویزات میں گریڈB بتایا گیا، شیر علی خان نے گریجویشن کی ڈگری میں گریڈ D لیا مگر دستاویزات میں گریڈ B ظاہر کیا گیا، قوانین کے مطابق نام، عمر، یا تعلیمی ڈگری سے غلط معلومات پر نوکری سے برخاستگی کی سزا بنتی یے

شیر علی خان کو نوکری سے نکالنے کے بجائے مزید ترقی بھی دی گئی،پی آئی اے میں ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے پر بھرتی میں بے قاعدگی سے قومی خزانے کو 50لاکھ کا نقصان ہوا،نومبر 2022 کو انتظامیہ کو معاملے کے حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا تھا

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

Leave a reply