پی آئی اے کا کوالمپور میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار
پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا ،عدالت نے طیارہ روکنے والے حکم کو معطل کر دیا پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروا لیا ،26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے ،طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے طیارہ راہداری اجازت نامے ملتے ہی کوالمپور سے پرواز پی کے 6893 کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائے گا
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کوالمپور میں موجود پی آئی اے کے طیارے کا فیصلہ مقامی عدالت نے کل جمعہ کو دیا تھا تا ہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر طیارے نے ابھی تک پرواز نہین کی، اس وجہ سے جہاز کی واپسی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، طیارے کی روانگی کا وقت دو بار تبدیل کیا گیا ہے اور ابھی تک حتمی وقت طے نہیں ہے، پی آئی اے کے روکے گئے طیارے کو مسافروں کے بغیر پرواز کرکے واپس آنا ہے
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات