پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سیف اللہ خان کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد ارہا تھا۔ طیارے نے ائیرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔
پائلٹ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔ احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔ سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک خبر آئی تھی سکھر سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اگلے ٹائر نہ کھلنے کے سبب حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔ نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، ائر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کا طیارہ (رجسٹریشن نمبر اے پی ایس اے ایل) سکھر سے کراچی آ رہا تھا کہ کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے نوز(اگلے ٹائر) کھل نہیں سکے۔ نوز وہیل نہ کھلنے سے طیارے کے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے ائر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔ کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچیں۔” جبکہ ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان نے باغی ٹی وی کے سینئر صحافی ملک رمضان اسراء کو بتایا تھا کہ سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ ہے کیونکہ یہ بات اس طرح تھی نہیں جس طرح میڈیا میں پیش کی جاری ہے.