پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا ملتوی ہونا آئے روز ملتوی بن گیا، باخبر ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جہاز موجود ہیں، جان بوجھ کر پروازیں تاخیر کا شکار کی جا رہی ہیں کیونکہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کی جا رہی ہے اور پروازوں میں تاخیر یا منسوخ کر کے اونے پونے داموں پی آئی اے دی جا سکے

پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہونے یا لیٹ ہونے پر مسافر سراپا احتجاج ہیں، ایئر پورٹس پر ہنگامے ہو رہے ہیں تا ہم حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے، گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں،باغی ٹی وی کے سینئر کالم نگار شہزاد قریشی نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پر اسنتبول جانے کی کوشش کی لیکن وہ قومی ایئر لائن پر نہ جا سکے، شہزاد قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز صبح پانچ بج کر پچاس منٹ پر روانہ ہونی تھی، میں تین بجے ایئر پورٹ پہنچا تو اعلان ہوا کہ پی آئی اے کی استنبول جانے والی پرواز ساڑھے سات بجے جائے گی، میری آگے کنکشن فلائٹ تھی، اورترکش ایئر لائن نے انتظار نہیں کرنا تھا،میں پریشان ہو گیا، تھوڑی دیر بعد اعلان ہواکہ اب استنبول جانے والی فلائٹ ساڑھے نو بجے جائے گی، اس اعلان کے بعد میں ایئر پورٹ سے نکلا اور واپس آ گیا،کیونکہ میری اگلی کنکشن فلائٹ بھی مجھے نہیں ملنی تھی، میں نے باہر آ‌کر ایجنٹ کو فون کیا اور دوسری ایئر لائن کی بکنگ کروائی،

پی آئی اے کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک جانے والی پروازوں کی حالت یہ ہے کہ مسافروں کو بلا کر تاخیر کا شکار کیا جاتا ہے،لیٹ ہونے پر مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی اے نہیں چلا سکتے تو کسی کو دے دیں تا ہم اس طرح ہمیں رسوا تو نہ کریں

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہاز ٹھیک ہیں،جب سے پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہوا ہے تب سے جان بوجھ کر پروازیں تاخیر کا شکار کی جا رہی ہیں تا کہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ پی آئی اے بند ہونے کے قریب پہنچ چکی تھی،اسے بچانے کے لئے پرائیویٹائزیشن کی گئی، اپنی کس من پسند پارٹی کو اونے پونے داموں پی آئی اے دے دی جائے گی،

اسلام آباد سے صحافی محمد اویس کا بھی یہی کہنا ہے کہ کبھی ایندھن ختم تو کبھی پروازیں تاخیر کا شکار، یہ اونے پونے داموں پی آئی اے دینے کے لئے ایک ماحول بنایا جا رہا ہے،حالانکہ پی آئی اے کے پاس جہاز ہیں، عملہ ہیں تو پروازیں کیوں تاخیر کا شکار ہیں،پی آئی اے خسارے میں ہے تو خرچے کم کر کے اسکو بہتر بنایا جا سکتا ہے .

دوسری جانب ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کی آج ایک دن میں ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ 20سے زائد تاخیر کا شکار ہیں، پی آئی اے کی پاکستان کے تمام ایئر پورٹس سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 307 اور پی کے 309 کراچی کے لیے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی دن کی پروازیں پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ کر دی گئیں،

کراچی سے دبئی کی پروازیں پی کے 213 اور پی کے 214، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 206، سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 179 اور اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں پی کے 211 اور پی کے 212 ،ابوظہبی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 262، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے پی کے 605 اور پی کے 606، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور پی کے 602، پشاور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 217،ملتان دبئی روٹ کی پی کے 221 اور پی کے 222، لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 263 بھی منسوخ کر دی گئی،

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

Shares: