پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف

0
189
pia

سینیٹ میں پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف ہوا ہے،

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا،وزارت ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے سی ایل کے نقصانات سے متعلق دیئے گئے تحریری جواب کے مطابق سال 2022 میں پی آئی اے سی ایل کو 88 ارب روپے کا نقصان ہوا،2021 میں پی آئی اے سی ایل کو 50 ارب، 2020 میں 34 ارب، 2019 میں 52 ارب اور2018 میں 67 ارب کا نقصان ہوا.

سینیٹر زرقا تیمور نے کہا کہ پی آئی اے کا معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، معزز وزیر سے گزارش سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی اجلاس میں آئیں اور پی آئی اے کے بحران پر بات کریں.جہاز ہمارے پتہ نہیں کہاں کھڑے ہیں،کرائے کی مد میں ملین ڈالر ادا کر رہے ہیں، ایوی ایشن بارے ہمارے تحفظات تھے لیکن کہیں سے کوئی جواب نہیں ملتا، ہمیں ایک پراپر سیشن چاہئے،جہازوں کے کرائے کے مد میں جو پیسے دے رہا تھا وہ کون ہے؟ کس کی ذمہ داری تھی،

ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے مشیر ہوابازی نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا پراسس نجکاری کمیشن کے سپرد کیا گیا،تمام منظوریاں کابینہ نے دیں،نجکاری کمیشن کی جانب سے فنانشل ایڈوائزر ہائیر ہو چکا ہے،ایئرپورٹ بیچے نہیں جارہے آؤٹ سورس کئے جارہے ہیں.

سینیٹ کے اراکین نے نگران وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی جانب سے موشن پکچرز ترمیمی بل 2023 پیش کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا اور کہا کہ نگران حکومت کا کام قانون سازی کرنا نہیں ہے،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے پاس قانون سازی کرنے کا سرے سے کوئی حق نہیں ہے۔ نگران حکومت کا سینیٹ میں آرڈیننس لانا پارلیمنٹ، آئین، پاکستان کے جمہور اور عوام کو بائی پاس کرنا ہے۔ اس کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی،

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

 پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Leave a reply