پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے ،سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر پی آئی اے آڈیٹر کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں پی آئی اے کے حوالہ سے درخؤاست پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں کہا کہ عدالت سے کیبن کریو سمیت 250 ملازمین کی بھرتی کی اجازت طلب کی گئی گزشتہ سماعت پر عدالت نے آپریشنز اور فنانس سے متعلق سوالات پوچھے تھے ، وکیل پی آئی اے نے کہا کہ عدالتی سوالات کے جوابات جمع کروا دئیے ہیں،دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ پی آئی اے کے اس وقت کتنے جہازاورعملہ ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پی آئی اے کے پاس 31 جہاز اور341 کریوز ہے کیبن کریو کا ہونا لازمی ہے ،فنانس ہیڈ کا کہنا تھا کہ بہت سے روٹس پر عملہ کی عدم دستیابی کے باعث فلائٹس نہیں چلا سکتے

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا بات کر رہے ہیں آپ ،جہاز ہی نہیں تو کیسے چلائیں گے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا پی آئی اے منافع کما رہی ہے؟ پی آئی اے حکومت سے کتنی گرانٹس لیتی ہے، نمائندہ پی آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے گزشتہ مالی سال میں 88 ارب کا خسارہ ہوا ہے اگر سابقہ خسارے کو پی آئی اے سے علیحدہ کردیا جائے تو بہتری ہو سکتی ہے

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر رہی ہے جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے سارے حج آپریشنز آؤٹ سورس کردئیے ہیں،جہاز ہی نہیں تو آپریشنز کیسے چلیں گے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Shares: