طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

0
34

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے جس سے متعلق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے جنوری تا ستمبر 2021 تک کی رپورٹ جاری کردی ہے-

باغی ٹی وی : پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ میں طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 60 واقعات رپورٹ ہوئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر اس عرصے کے دوران پرندے ٹکرانے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے اسلام آباد میں 13، کراچی میں 8 اور ملتان میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا جب کہ سکھر میں 4، کوئٹہ میں ایک، پشاور 6 اور گلگت میں 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ777، ائیر بس 320 اوراے ٹی آر طیارے متاثر ہوئے پرندے ٹکرانے کے باعث نہ صرف قومی ائیرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے-

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات سعودی عرب کے شہر ریاض جب کہ ایک واقعہ شارجہ میں پیش آیا۔

عدنان صدیقی ٹوئٹر پر کیوں برس پڑے؟

ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج خیبر پختونخوا نےسر پر سج گیا

مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

Leave a reply