پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین، سی ای او پی آئی اے کی معذرت
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا،
نیب کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر ایک ہفتہ کے اندرکیس رجسٹرڈ کئے جائیں۔کمیٹی کی ہدایت
پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین کام کررہے ہیں ،سی ای او پی آئی اے
کروناکے باوجودکل 23جہازوں میں سے 18 جہاز آپریشنل ہیں ،ارشدملک
2016میں جہازاور آئی پیڈ کرائے پر لینے کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب
پی آئی اے پرائمیر سروس کی وجہ4ماہ میں 3ارب 19 کڑور71لاکھ 62ہزار کانقصان ہوا تھا
اسلام آباد (محمداویس) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا،کمیٹی نے بیب کوہدایت کی کہ نیب کوبھیجے گئے آڈٹ پیروں پر ایک ہفتہ کے اندرکیس رجسٹرڈ کئے جائیں ۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کمیٹی کوخوشخبری سنائی کے پی آئی اے میں فی جہاز ملازمین کا تناسب کم ہوکر 280 ہوگیاہے ،کرونا کے باوجودکل 23جہازوں میں سے 18جہازآپریشنل ہیں ۔2016 میں جہازاور آئی پیڈ کرائے پر لینے کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس فائل کرنے کی ہدایت کردی ۔پی آئی اے پرائمیر سروس کی وجہ 4 ماہ میں 3ارب 19 کڑور71 لاکھ 62 ہزار کا نقصان ہوا تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میںپارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹرشیری رحمن،سینیٹر مشاہدحسین سید، منزہ حسن، سید حسین طارق ،سینیٹرطلحہ محمود ،خواجہ شیراز محمود، محمد ابراہیم خان، خواجہ آصف اور ریاض فتیانہ جبکہ نوید قمر نے ان لائن شرکت کی ۔کمیٹی میں سیکرٹری ایوی ایشن سی ای او پی آئی اے ارشد ملک جبکہ آڈٹ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی میں پہلا دن ہونے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمداجمل گوندل کو خوش آمدید کہا گیا۔محمد اجمل گوندل نے کہا کہ آڈٹ رپورٹس میں بہت محنت ہوتی ہے کوشش ہوگی کہ اس نظام کومزید بہترکیا جائے ۔نیب حکام نے کمیٹی کی طرف سے نیب کوبھیجے جانے والے پیروں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
نیب حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ کمیٹی کے آڈٹ رپورٹ کے پیرے براہ راست نیب ہیڈکوارٹر کے پاس جاتے ہیں ۔وہاں سے انکوائری کا حکم دیتے ہیںسب سے پہلے ان کیسوں کا حل کرتے ہیں جس میں ہمارے اپنے ملازمین ملوث ہوتے ہیں اس کے بعد دیگر کیسوں پر کاروائی کرتے ہیں ۔307پیرے پی اے سی سے ہمیں آئے ہیں ۔100ملین کے اوپر والے پیروں پرکیس کرتے ہیں پی اے سی بھیج دے تو اگر کم بھی ہوتو کیس رجسٹرڈ کرتے ہیں۔ 198پیرے پر نیب کے کیس بنے 54پر انکوائری ہورہی ہے ۔91کی تفتیش مکمل ہوکر عدالت میں چلے گئے ہیں۔ 13ریفرنس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ہم پیرے نیب کو بھیج دیتے ہیں مگر ان کا نتیجہ نہیں آرہاہے ۔ ان پیروں کو کیوں حل نہیں کیا جارہاہے ۔دو سال سے لوگوں کو گررفتار کرکے رکھا ہواہے مگر اس پر کیس نہیں ہورہاہے ۔ طلحہ محمود نے کہاکہ دو سال سے تفتیش جاری ہے جو دو سال ان کہ زندگی کے خراب ہوگئے اس کا کون جواب دے گا ۔ نیب حکام نے کہاکہ خورشيد شاہ کے خلاف ریفرنس ایک سال سے عدالت میں ہے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ اس کیس پر جتنی بات کریں گے چیرمین نیب کے دوبارہ بننے کا امکان اور زیادہ ہوجائے گا ۔نیب نے کہاکہ ہائی کورٹ سے خورشید شاہ کی دو مرتبہ ضمانت مسترد ہوئی ہے اگر عدالت ان کو ریلیز کرنا چاہے تو کرسکتی ہے ان پر کیس سخت ہے جس کہ وجہ سے ان کہ ضمانت نہیں ہورہی ہے ۔طلحہ محمود نے کہاکہ میرٹ پر چلیں جس کا کیس ہے اس کو ٹرائل کریں ۔نوید قمر نے کہا کہ مجھے نیب نے حراست میں لیا اور سوادو سال قید میں رکھا اور عدالت نے چھوڑ دیا نیب سزا پہلے دیتا ہے اور جرم بعد میں ڈھونڈا جاتا ہے ۔مجھے کہا گیا کہ آپ تھوڑے سے پیسے دے دیں تو آپ کورہا کردیا جائے گا میں نے نہیں دیئے تو سواسال مزید قید رہا۔ منزہ حسن نے کہاکہ گرفتار کرنے سے پہلے آپ کے پاس کیا ثبوت ہوتے ہیں ۔نیب حکام نے کہا کہ گرفتار کرنے کے بعد ہم عدالت میں ملزم کو لے جاتے ہیں عدالت ہمارے ثبوت دیکھتی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کرتی ہے ۔چیرمین نے کہا کہ 1عشاریہ 8 کھرب روپے کے ایف بی آر کے کیس سٹے آڈر پر ہیں مگر وکیل صحیح نہیں ہوتے نیب کے تووکیل بھی خفیہ ہوتےہیں۔ نیب حکام نے کہا کہ وکیل خفیہ نہیں ہوتا کیوں کہ وہ عدالت پیش ہوتا ہے کل سپریم کورٹ میں24کڑور روپے کے وکیل کے خلاف ہم نے کیس جیتا ہے 60فیصد کیس میں ہمارے حق میں فیصلہ ہوتا ہے ۔چیرمین کمیٹی نے کہاکہ جو کیس ہم نیب کو بھیجتے ہیں اس پر جلد عمل درآمد ہونا چاہیے جس کیس میں کچھ ہوتا وہ نیب کو بھیجتے ہیں ۔ہمارے پیرے اولین ترجیح میں کریں ہمارے پیرے جوہم نیب کوبھیجتے ہیں نیب میں بھی وہ پڑے رہتے ہیں تو اس کا کیا فائدہ۔ہم چاہتے ہیں کہ ان کیسوں میں ریکوری ہو۔آپ ہمارے تین سال کے کیس کولڈ سٹوریج میں ڈال درہے ہیں ۔کیپسٹی کا مسئلہ ہے تو وہ بڑھائیں۔پی اے سی نے نے تین سال میں 480ارب روپے ریکور کیا ہے مجھے نیب کے پاس موجود اختیاردے دیں تو صبح 2 ہزار ارب روپے ریکور کرکے دے دوں گا ۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
نیب حکام نے بتایا کہ25ریفرنس دائر کئے 3انڈر ٹرائل ہیں ۔ 2019کے کیس ریفرنس کے لیے تیار پڑے ہیں جلد چیرمین نیب سے منظوری لے کرریفرنس دائرکردیں گےچیرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی نے آج تک کیس نیب کو بھیجے ہیں ان کو ایک ہفتہ میں فائنل کریںاور کمیٹی کورپورٹ کریں۔کچن سروس کوبہتربنانے کے لیے ہونے والے معائدے جس سے پی آئی اے کو67 کڑور سے زائدنقصان ہواکو ایف آئی اے کی رپورٹ پر سیٹل کردیاگیا۔سی ای اوپی آئی اے نے کہاکہ کچن سروس کا بہترکرنے کے لیے یہ معائدہ کیا ۔ آڈٹ حکام کے ساتھ ہم بیٹھتے ہیں انہوں نے دو ہزار میں سے تین کیس سیٹل کئے ہیں ۔ایف آئی اے نے کہاکہ 2005میں پی آئی اے بین الاقوامی سطح پر کچن کی سروس نہیں دے رہے تھے اس کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو سروس فراہم کرنا شروع کیں اس لیے اس کوسیٹل کردیاجائے ۔طلحہ محمود نے کہاکہ اس کو سیٹل کردیں ۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ پی آئی اے اور سٹیل مل سفید ہاتھی بن گیا ہے اس کی مکمل نجکاری کردینی چاہیے ۔ ایٹا رولز کی خلاف ورزی پی آئی اے کررہی ہے میں ان کے خلاف استحقاق کمیٹی میں جانا چاہیے میراکنفرم ٹکٹ انہوں نے ای میل کرکے بتایاکہ جہاز نہیں جارہا ہے ایٹا رولز کے تحت اس صورت حال میں متعلقہ کمپنی کودوسرے ائیرلائن میں اپنے مسافروں کوایڈجسٹ کرناہوتاہے جو نہیں کیاگیا ۔
سی ای اوپی آئی اے نے کہاکہ میں اس پر معذرت کرتاہوں مگر ایٹا رولز نہیں ہیں کہ ہم مسافر کو دوسرے جہاز میں ایڈجسٹ کریں گے ۔چارٹر کمپنی نے معاہدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے فلائٹ منسوخ کی گئی ہم اس کے خلاف عدالت میں ہیں ۔2016 میں پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کے لیے شروع کی جانے والی پرائمیر سروس جس کی وجہ سے منافع کے بجائے پی آئی اے کو 3ارب 19 کڑور71 لاکھ 62ہزار کانقصان ہوا پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ مہنگے جہازکرائے پر لینے کی وجہ سے یہ نقصان ہوا اور یہ معاملہ ایف آئی اے میں ہےیہ سروس صرف 4 ماہ ہی چلی جس سے اتنا بھاری نقصان پی آئی اے کوہوا۔ایف آئی اے حکام نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر کیس فائل کرلیں گے اس معاملے کو شعبہ قانون کوبھیجاہے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ معاملہ 2017 سے ایف آئی اے کے پاس ہے ابھی تک کیس کیوں فائل نہیں ہواہے آپ چیزوں کوسردخانہ میں ڈال دیتے ہیں ہمیں آپ کو کہنا پڑتا ہے کمیٹی نے ایف آئی اے کوبھیجے گئے پیروں پر کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے کو اگلے اجلاس میں طلب کرتےہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی
۔2016 میں پی آئی اے میں کرائے پر آئی پیڈ خرایدنے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو 9کڑور90 لاکھ 20 ہزار روپے کانقصان ہواپر بھی آڈٹ حکام نے بتایاکہ یہ پیرابھی ایف آئی اے کے پاس ہے جس پر ایک ہفتے میں جواب طلب کرتےہوئے ہدایت دی کہ جلد ازجلداس کاکیس فائل کیا جائے ۔سی ای او پی آئی ا ےارشد ملک نے کمیٹی کوبتایا کہ ہم نے سول ایوی ایشن کے ساتھ ایف بی آر اور پی ایس او کے بقایاجات دینے ہیں ۔افغانستان کے لیے چارٹر فلائیٹ چلا رہے ہیں کرونا کے باوجود پی آئی اے کے بیڑے میں 18 جہازآپریشنل ہیں جبکہ جہازوں کی تعداد23 ہے ہم نے فی جہازملازمین کی تعداد کم کرکے 280 کردی ہے ایک نیاجہاز لیز پر حاصل کرلیاہے مزید ایک چنددن میں پاکستان آجائے گاجبکہ بورڈ سے منظوری کے بعد مزید 4جہاز پی آئی اے میں شامل کریں گے ۔ سکردو کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹ شروع کی ہیں۔