وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں،
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 ائیرپورٹ کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا،کسی ائیر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی ائیرپورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں،پی آئی اے پر بیرونی دباو ہے ،پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ ہے ،روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی،کراچی ائیرپورٹ کی کیپسٹی کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے ،ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کررہے ہیں،قطر اورعرب امارات کو بھی بہترین آپریٹرز کے لیے بتایا ہے ،بین الاقوامی روٹس کھلوانے کی کوشش کررہے ہیں،ریلوے کی روزانہ کمائی ساڑھے 15 کروڑ اور اخراجات 19 کروڑ روپے ہیں،
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی مخالفین منفی پراپیگنڈہ ترک کریں ،ہم کام کر رہے ہیں ،ریلوے میں ناکارہ لوگ نہیں ریلو ے میں مزید کوچز بھی آئیں گی، پاکستان میں اب کوچز بھی بنیں گی،ہمیں ریلوے میں ریونیوچاہیے