پی آئی اے ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

0
38
pia uni

بکنگ آفس بند، پی آئی اے ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، پی آئی اے ملازمین نے روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، آج پی آئی اے ہیڈ آفس میں دو گھنٹے ہڑتال رہے گی،پی آئی اے کے بکنگ دفاتر آج بھی 3 سے 5 بجے تک بند رہیں گے .سیکرٹری پی آئی اے پیپلز یونٹی گروپ رانا کاشف کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔ صدر پیپلز یونٹی ساجد گجرکا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ ، عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، 6 سال سے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے سیلری اور نجکاری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا،کراچی پی آئی اے ہیڈ آفس میں ملازمین کا احتجاج جاری ہے،صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دو حصوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں، وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ فوری طور پر مذاکرات کرے، ہ جب تک سیلری نہ بڑھائی گئی تو احتجاج کا سلسلہ طویل ہو سکتا ہے، پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کی جانب سےدو گھنٹے کی ہڑتال کے ضمن میں آج نماز جمعہ کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ پراحتجاج کیا گیا، اس احتجاج میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے،پی آئی اے ملازمین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے نجکاری کو روکا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ملازمین کی تنخواہیں کم ہونے کے خلاف پی آئی اے، سی بی اے اور دیگر نمائندہ تنظمیوں نے انتظامیہ اور نگران حکومت کو گزشتہ دنوں 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال سمیت ہر قسم کے راست اقدام کا اعلان کیا تھا

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

Leave a reply