قومی ایئر لائن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع
:قومی ایئر لائن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع
باغی ٹی وی :قومی ایئر لائن میں اعلیٰ انتظامی سطح پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہونے کے بعد پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس چھان بین شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اضافی الاؤنس اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن سے ائیرمارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرتعیناتی سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
پاکستان آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرفورس سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو غیر قانونی طور پر اضافی الاؤنس اور فوائد دئیے گئے اور پی آئی اے مدینہ اسٹیشن پر جعلی ڈگری کے باوجود ایک افسر کو تعینات کیا گیا۔
واضحرہے کہ پی آئی اے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا .۔ پی آئی اے نے 300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی سے متعلق قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ اور کوئٹہ کیلئے حج پروازیں آپریٹ کیں۔ پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو بروقت وطن پہنچانے کی شرح90فیصد سے زائد رہی۔