پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کر دیا

0
173
pia

پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کر دیا

ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی،ان پروازوں کی شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی،پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ جدہ کے لئے روانہ ہوئے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کرتی رہے گی۔جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ پہلی پرواز کے عازمین عمرہ کو مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل، جنرل مینجر سیلز پی ائی اے محمد شفیق اور ممبران صوبائی اسمبلی بلوچستان نے رخصت کیا۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی کوئٹہ سے جدہ کے لیے دو طرفہ براہ راست پروازوں سے بلوچستان کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ اس سہولت کی فراہمی کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں پی ائی اے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

Leave a reply