پی آئی اے نے اندرون ملک زبردست رعائتی کرایہ متعارف کر دیا

پی آئی اے نے اندرون ملک زبردست رعائتی کرایہ متعارف کر دیا.اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی

باغی ٹی وی :پی آئی اے نے اندرون ملک زبردست رعائتی کرایہ متعارف کر دیا.اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی
کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے مابین بغیر بیگج کرایہ 9،572 روپے کر دیا گیا۔مسافروں کو البتہ سات کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
ومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سفر کے لیے جاری کردہ نئے کرائے پر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

پی آئی اے نے اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں ایک ہفتے قبل بھی کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.