پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

0
15

پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں شروع کرنے کے لیے پلان تیار کرلیا ۔پی آئی اے اپنے مسافروں کو چارٹر فلائٹس کے ذریعے برطانیہ پہنچائے گا۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے سی ای او ارشد ملک نے بتایا کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو کورونا پابندیوں والے ممالک کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے فوری بعد تیاریاں شروع کردی ہیں۔ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کو برطانیہ پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔گرانٹ شاپس کے مطابق ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح چار بجے سے ہوگا۔

Leave a reply