پی آئی اے نے عید پر مسافروں کو 10 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے ٹکٹ سستے کرنےکااعلان کردیا ہے جبکہ پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک سفرکرنے والےمسافروں کے لیے کرایوں میں10فیصد تک رعایت کااعلان کیا گیا ہے۔ قومی ایئرلائنزکے مطابق 22 اور23اپریل تک مسافررعایتی اسکیم سےاستفادہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر 2023 کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔ چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند کی رویت کیلئے اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس 20 اپریل کو ہو گا، جبکہ اسی روز ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

Shares: