پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے.
سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کردئیے. 2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا. 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع۔
2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوا. پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی۔ پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا.
2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔ پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی. پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔
واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک کی تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد. 2019 ہمارا ٹرن اراونڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی، سی ای او پی آئی اے. جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں (2017-2018) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھے۔
ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے. ائیر مارشل ارشد ملک کا وزارت ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ جن کی مکمل سپورٹ پی آئی اے کو حاصل رہی. سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 2020 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی.
بہت محنت کرنا ہوگی اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں. وزیرہوبازی غلام سرور خان کی جانب سے حوصلہ افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد. حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئیندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے، وزیر ہوابازی غلام سرور خان.
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا.








