نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کردی ہے جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کی اور ان کا کہنا تھا کہ معیاری ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے پی آئی اے کی جلداز جلد نجکاری ضروری ہے جبکہ اجلاس میں وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہوں نے فواد حسن فواد کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
فرح گوگی سمیت17 افراد، ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری
کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا،میچ میں ایک بار پھر بارش کی انٹری
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
جبکہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیر بس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا تھا اور پی آئی اے کے اعلیٰ انتظامی افسر نے بتایا تھا کہ آئندہ دو دن میں پی آئی اے کو فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا۔

Shares: