راولپنڈی :سربراہ پاک فضائیہ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم پر ائر فورس کا آفیشل بیان سامنے آ گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی طرف سے سوشل میڈیا پرپاک ایئرفورس کی قیادت کےخلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس کی شدید مذمت کی ہے


باغی ٹی وی کے مطابق پاک ائیرفورس کے ترجمان کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ چند ملک دشمن عناصر کالج اورسی ڈی اے انتظامیہ کے معاملے کو پاک فوج سے جوڑکرپراپیگنڈے کے ذریعے ادارے کو بدنام کررہے ہیں یہ بات بہت تکلیف دہ ہے

اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سراسرا ایک کالج اورسی ڈی اے کے درمیان ہے اورپاک ایئرفورس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، اس کے باوجود جو شرپسند اس کو جان بوجھ کرپراپیگنڈہ کے ذریعے پھیلا رہے ہیں وہ بہت غلط کررہے ہیں

Shares: