پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے،گجر طیارہ بن گئی،پروازوں کی منسوخی معمول بن گیا،پاکستان کے شہروں، کراچی،لاہور،اسلام آباد سے پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس میں سے 18 اندرون ملک کی تھیں، پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے شہریوں نے پی آئی اےکی بکنگ کروانا چھوڑ دی، پی آئی اے کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ایسے لگ رہا ،پی آئی اے کے ساتھ سوچ سمجھ کر ایسا کیا جا رہا

ائیر پورٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583، سکھر روٹ کی پرواز پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351، کراچی سے ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 725 اور پی کے 726، اسلام آباد سے سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 اور 606 بھی منسوخ کی گئی ہے،

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ نجی ائیر لائنز کی منسوخ ہونے والی پروازوں میں دمام سے آنے والی پرواز پی ایف 743، لاہور سے کراچی کے لیے پی ایف 144، کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی ایف 121، لاہور کے لیے پی ایف 143 بھی منسوخ ہے،اسلام آباد تا جدہ نجی ائیر لائن کی پروازیں پی ایف 718 اور پی ایف 719، اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی ایف 122 اور پی ایف 126 بھی منسوخ کر دی گئیں،

کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 207 ایک گھنٹہ، جدہ کے لیے پی ایف 714 لگ بھگ 46 منٹ، جدہ کے لیے پرواز پی اے 170 تین گھنٹے، جدہ کے لیے سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 705 ایک گھنٹہ، شارجہ کے لیے ائیر عربیہ کی پرواز جی 9549 پونے 2 گھنٹے، امارات کی دبئی کے لیے ای کے 607 ایک گھنٹہ 9 منٹ، لاہور سے جدہ کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز میں 6 گھنٹے، لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 186 کی روانگی میں ایک گھنٹہ، استنبول کے لیے ٹی کے 709 پونے 2 گھنٹے جب کہ دوحہ، دبئی، لاہور، جدہ اور کولمبو کی پروازوں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

جدہ سے کراچی کے لیے پی کے 732 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے ای آر 502 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے،

پاکستان کی قومی ائیرلائنu ان دنوں مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کو فیول کی بار بار بندش پر اپنا آپریشن بحال رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے ، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔ حکومتی گارنٹی پر پی آئی اے کمرشل بینکوں سے 260 ارب قرض بھی لے چکی ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کے مطابق پی آئی اے کے 34 میں سے 15 ہوائی جہاز گراؤنڈ ہیں صرف 19 ہوائی جہازوں سے ائیر لائن چل رہی ہے ان میں سے بھی بعض گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

Shares: