باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کی جماعتوں سے چلائی جانے والی تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا

وفاقی کابینہ کواسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دے گی ۔ کابینہ کو وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے 21-2020 سالانہ بجٹ کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا معاملہ حل کرے گی وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے7 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

متحدہ عرب امارات،اسرائیل معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی آ گیا،دبئی بارے کیا انکشاف

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

وفاقی کابینہ اجلاس میں ایکسپورٹ ،ایمپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 کا معاملہ میں پیش کیا جائے گا ، کابینہ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ ممبرز کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،وفاقی کابینہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو،ایس او ایز کے ایڈیشنل چارج کے لئے گرانٹ،سی ڈی اے کے 2020 اور 2021 کے سالانہ بجٹ اورسی ڈی اے کے 2019،2020 کے ریوائز بجٹ کی بھی منظوری دے گی،

Shares: