کراچی:پی آئی اے کی کامیابیوں کا سفر جاری:دنیا بھرسے اچھی خبریںآنے لگیں ا،طلاعات ہیں کہ دنیا بھر سے پاکستان کی قومی ایئرلائن نے زوال کے بعد اب پھر عروج کی طرف سفر شروع کردیا ہے ، یہی وجہ ہےکہ اب دنیا بھرسے پی آئی اے کے حوالے سے حوصلہ افزاخبریں آنے لگیں ہیں ،
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ حقائق منظرعام پرآئے ہیں جن کے مطابق مشکل حالات میں جب دنیا بھر کی فضائی سفر فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ہاتھ کھڑے کردیئے تھے اس وقت افغانستان میں خطرہ مول لیکر پی آئی اے نے سفری سہولیات فراہم کی
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سے دنیا بھرمیں جانے والے مسافروں میں سے زیادہ تعداد زائرین کی ہے جس کے تحت سعودی عرب ، ایران ، عراق اور ترکی میں لوگ جارہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ 17 سال بعد دمشق ، پانچ سال بعد مشد پی آئی اے نے پرواز کی جن میں اے 320 نئے طیارے بیٹرے میں شامل کیئے گئے
یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے پانچ سال کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے تقریبا ً5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا، اور طویل عرصے کے بعد پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے،
مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی۔