پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کرونا کے نشانے پر،3 ڈاکٹر سمیت 12 افراد میں کرونا کی تشخیص

0
41

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کرونا کے نشانے پر،3 ڈاکٹر سمیت 12 افراد میں کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دل کی بڑی علاج گاہ پی آئی سی کا عملہ کورونا وائرس کے نشانے پر آ گیا،پی آئی سی میں 11 مزید سٹاف ممبرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پی آئی سی کے کورونا متاثرین سٹاف کی تعداد 12 ہو گئی ،پی آئی سی کے 3 ڈاکٹرز، 7 سٹاف نرسز اور ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،سی ای او پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں روٹین کی کارڈیک سرجری روکنے پر غور کر رہے ہیں، اسپتال میں صرف ایمرجنسی وارڈ میں ہی علاج کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے،اب تک 200 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ٹیسٹ کے نمونے جمع کروا دئیے ہیں، اگر کسی ملازم کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اسپتال منتقل کیا جائے گا، پروفیسر آفتاب یونس پی کے ایل آئی میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں،پروفیسر آفتاب یونس کی طبعیت بہتر ہے،

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

پی آئی سی کے چیف ایگزیکتو پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا ہے،سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو ٹریس کیا جا رہا ہے

Leave a reply