جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری، جےیوآئی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ انجنئیر ضیاء الرحمان، حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر بھی ہمراہ ہیں،کوئٹہ ائیرپورٹ پر صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، سید محمود شاہ سمیت دیگر قیادت نے استقبال کیا۔مولانا فضل الرحمان کل کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں طوفان اقصیٰ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ عام سے حماس کے بانی سربراہ خالد مشعال وڈیو لنک ، حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر خطاب کریں گے۔جےیوآئی بلوچستان کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
دوسری جانب تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا کے پیچھے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ان کی خوش دامن اور باجوڑ سانحے کی تعزیت کیلئے ان کے گھرگئے تھے۔ کسی کے گھر تعزیت کیلئے جانا پختون کلچر کی روایت ہے۔ وہ ہمارے سیاسی حریف ہیں اور ان کے ساتھ الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرینگے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ہم اپنی پارٹی کے ایجنڈے ،منشور اور نشان پر الیکشن لڑینگے۔ جے یو آئی کا اس ملاقات کی تصویریں اور ویڈیو جاری کرنا انتہائی نا مناسب بات ہے
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے مجھ سے این آر او مانگنےآئے تھے۔ عمران خان ، آپ کے لئے جن لوگوںنے بار بار این آر کا کہا، انکا نام نہیں لوں گا، میں نے پی ٹی آئی وفد کو کہا کہ این آر او نہیں دوں گا، این آر او دینا ہماری مرضی ہے
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گیا تھا،ہ اس وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف، جنید اکبر شامل تھے، تاہم واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی خوش دآمن کی وفات پر تعزیت کی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے،
اسد قیصر مولانا سے کیوں ملے؟ بڑا سیاسی سیٹ اپ،ہلچل مچ گئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے
پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں








