پیر کو ملنے جانیوالے نوجوان کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،گاڑی پیر کی بہن کے گھر سے برآمد
پیر کو ملنے جانیوالے نوجوان کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،گاڑی پیر کی بہن کے گھر سے برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم میں کمی نہ آ سکی، جعلی پیروں سے سادہ لوح شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ بھی ختم نہ ہو سکا،جعلی پیر کو ملنے کے لئے جانے والے نوجوان کے خون آلود کپڑے ملے ہیں
لاہور کے علاقے باٹا پور کا نوجوان علی اکبر پانچ جولائی کو بدوملہی میں اپنے پیر کو ملنے گیا تا ہم واپس نہ آیا، نوجوان سے گھر والوں کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا، نوجوان کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی اور مقدمہ درج کروایا، پولیس نے نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے بدوملہی میں پیر کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں سے نوجوان کے خون میں لت پت کپڑے برآمد ہوئے جبکہ علی اکبر کی گاڑی پیر کی بہن کے گھر سے پولیس نے برآمد کی، پیر وسیم شاہ موقع سے فرار ہو گیا،
علی اکبر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پیر وسیم شاہ نے علی اکبر کو گاڑی لینے کے لئے قتل کیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد پیر کو گرفتار کر لیا جائے گا
قبل ازیں جعلی پیروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رواں برس دو ایسے کیسز لاہور میں ہو چکے ہیں، لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیاد تی کا نشانہ بنایا،ایک دوسرے واقعہ میں لاہور کے علاقہ ساندہ میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کیا گیا تھا متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی تھی جو گھریلو نا چاکی پر جعلی پیر نوید کے پاس تعویذ کرانے آئی تو ملزم ورغلا کرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا
آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی