پمز ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج

باغی ٹی وی :احتجاج میں سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہارِ یکجہتی کے لیے آمد کا سلسلہ جاری سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ویمن ونگ عائشہ سید کا مظاہرین سے خطاب کہا کہ پمز اسلام آباد کی نجکاری کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

عائشہ سید نے کہا کہ پیمز ہسپتال ایک قومی ادارہ ہے اور اس کی نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں پمز ہسپتال کے نجکاری کے خلاف جاری تحریک میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین پمز کا بھرپور ساتھ دے گی۔

عائشہ سید نے کہا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس غریب مریضوں سے علاج چھیننے کے مترادف ہے خیبرپختونخوا میں ایم ٹی ائی سسٹم سے سرکاری ہسپتالوں کا معیار انتہائی گر گیا ہے۔

عائشہ سید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایم ٹی آئی کی ناکامی سے سبق سیکھنے کی بجائے حکومت پمز اسپتال کا بیڑا غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

Shares: