پمز ہسپتال میں مریضوں کیلئے دو ایم آر ائی ،ایک سی ٹی سکین مشین ہونیکا انکشاف

pims

سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت خدمات امور کا چیئرمین سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی صدارت میں اجلاس ہوا

صحت سے متعلق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار احمد برتھ اور سیکرٹری صحت نے اجلاس میں شرکت کی، اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے، سیکرٹری صحت نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ رواں مالی سال 2024-25 کے لئے قومی صحت خدمات کے لئے 26 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ چین اور وسط ایشیائی ریاستوں میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کو چین اور وسط ایشیائی ریاستوں میں پریکٹس کی اجازت نہیں۔افسوس کا مقام ہے کہ جو ملک پیسے لے کر ہمارے بچے بچیوں کو ڈاکٹر کی ڈگری دے رہیں ، وہی ممالک ان کو اپنے ملکوں میں ڈاکٹر ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا نے پاکستان کے این آئی ایچ کی طرز پر ادارے قائم کئے۔یہ دونوں ملک ویکسین تیار کر رہے ہیں۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ این آئی ایچ میں نجی اور سرکاری شعبے کے تعاون سے ویکسین تیاری شروع کر سکیں۔

اسلام آباد میں قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کی تعمیرکا منصوبہ، بجٹ میں پانچ ارب روپے مختض
صحت سہولت پروگرام کے تحت اسلام آباد ، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، تھرپارکر کے 25 لاکھ سے زائد ابادی کو خدمات فراہم کریں گے۔صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کے لئے تجاویز پر مشتمل سمری منظوری کے لئے بھجوائی ہوئی ہے۔ پروگرام کے تحت غریب مریضوں کے علاج پر ستر فیصد اخراجات حکومت اور تیس فیصد مریض خود برداشت کرے گا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے اٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں ۔کوآرڈینیٹر ہیلتھ نے کہا کہ ستمبر میں افغانستان کے ساتھ صحت خصوصا پولیو مہم سے متعلق بات چیت ہو گی۔اسلام آباد میں قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کی تعمیر کر رہے ہیں۔ہیلتھ ٹاور کے لئے سی ڈی اے نے ایچ سولہ سیکٹر میں جگہ کی نشاہدہی کی ہے۔ہیلتھ ٹاور کی تعمیر کے لئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختض کئے گئے ہیں ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ بارہ سو بستروں کے پمز ہسپتال میں مریضوں کے لئے دو ایم آر ائی اور ایک سی ٹی سکین مشین ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ بہت ہی افسوس کا مقام ہے کہ جس ہسپتال میں یومیہ سات ہزار سے زائد مریض او پی ڈی میں آتے ہیں وہاں صرف ایک سٹی سکین مشین ہے۔ کوارڈینیٹر ہیلتھ نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے مالیت کی ایک کیبل نہ ہونے سے کئی برسوں تک سی ٹی سکین مشین فعال نہیں ہو سکی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اس نااہلی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

کویت، سعودی عرب، بحرین نے پاکستانی نرسز کے معیار پر ہمیں شکایات کی ہیں،کوآرڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد
68 ارب روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لئے تین سالہ پروگرام شروع ہو گا،اس حوالے سے وزیراعظم کی صدارت میں نیشنل ٹاسک فورس کام کرے گی،ڈین پی ایم ڈی سی نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر تین لاکھ 49 ہزار چار سو اٹھارہ ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار نرسز ہیں۔سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں نرسنگ کے جعلی کالجز ہیں۔کوارڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ کویت، سعودی عرب، بحرین نے پاکستانی نرسز کے معیار پر ہمیں شکایات کی ہیں،سعودی حکومت نے حالیہ دورے میں وزیراعظم کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پمز ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری اور نئے شعبوں کے قیام کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Comments are closed.