پرویز الٰہی کی ہدایت پر راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ

0
33
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

پرویز الٰہی کی ہدایت پر راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا

ارکان اسمبلی نے حلقوں کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گرین و براؤن ایریاز اورہاؤسنگ کے لئے مخصوص علاقے کی زوننگ کی جائے گی۔ راولپنڈی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

پرویز الہیٰ کا وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

اڈیالہ اورچکری روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت کی گئی ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع اورمضافاتی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔ راولپنڈی یورالوجی انسٹی ٹیوٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ راولپنڈی میں ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے وارڈن تعینات کیے جائیں۔ مرکزی سڑکوں اوردوردراز علاقوں میں ریسکیو 1122سینٹرز بنائے جائیں۔ ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کے منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کے وزٹ کریں اور مفت ادویات کی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں۔ اساتدہ کی خالی آسامیاں سکول بیسڈ پالیسی کے تحت پرکرنے کے لئے کارروائی مکمل کی جائے۔ راولپنڈی اوردیگر اضلاع میں پانی کی فراہمی کیلئے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے کام کو جلد شروع کیا جائے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل لگائے جائیں۔ جیلوں میں قیدیوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،

Leave a reply