راولپنڈی پولیس ان ایکشن، بدنامہ زمانہ بدمعاش کو کیا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خوف و ہراس پھیلانے والے بدمعاشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جاتلی پولیس نے بد نام زمانہ بدمعاش ناصر محمود عرف ناصری کو گرفتار کر لیا
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 01 رائفل، 02 پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لی گئی، ملزم نے اسلحہ کی نمائش، بدمعاشی اور معاشرتی برائیوں سے علاقے میں خوف پھیلا رکھا تھا ،ملزم کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے آپریشن اگینسٹ ٹیرر کا حصہ ہے.
ضیاء الدین ایس پی صدر ڈویژن کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لئے پولیس کی خصوصی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی. عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او جاتلی ریاض باجوہ اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین کیا گیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے صدر ڈویژن پولیس کی بہترین کاروائی پر شاباش دی،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
ایک اور کاروائی میں تھانہ بنی پولیس نےسنیپ چیکنگ کےدوران 2 جعلسازوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان طارق شاہ اور عبدالغفور شاہ سے پنجاب کے 8 اور اسلام آباد کے 13 جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔ملزمان اپنی ٹریول ایجنسی کےآفس میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتےتھے۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ایک اور کاروائی میں راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان گرفتار کر لیے، نصیر آباد پولیس نے قتل کے دو ملزمان رفعت اور طاہر کوگرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے ربنواز نامی شخص کو قتل کیا اور وقوعہ کو چھپانے کے لئے نعش کھلی جگہ پھینک دی