بلیاں ، کتے ،اسلحہ ،ایٹمی ،کیمیائی اشیاء بیرون ملک کیسے لے جاسکتے ہیں،ایف بی آرنے واضح کردیا ، ایئرپورٹس کوہدایات کردی گئیں‌

0
51

کراچی : وہ کونسی چیزیں ہیں جوبیرون ملک نہیں جاسکتیں ،ایف بی آرنے واضح کردیا ، ایئرپورٹس کوہدایات کردی گئیں‌،اطلاعات کےمطابق فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم نے سخت شرائط کا اطلاق کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ مسافر کتنی غیرملکی کرنسی لے کر جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابقبلیاں ، کتے ،اسلحہ ،ایٹمی ،کیمیائی بیرون ملک کیسے لے جاسکتے ہیں،ایف بی آرنے واضح کردیا ، بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا۔جس کے مطابق 5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالریااس کےمساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔

شرائط میں کہا گیا 18 سال سے زائد عمر کے مسافر10ہزارڈالراور سال میں 60ہزارڈالرلےجاسکتاہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات اورسونے کے زیورات لےجانے ، 3ہزار سے زائدپاکستانی کرنسی لے جانے اور نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا لے جانے پر پابندی عائد ہے۔

ملکی مفاد کے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد ، نقلی، جعلی اشیاء، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ اسلحہ،بارودی موادوزارت دفاع کی این اوسی کےعلاوہ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سےمتعلق اشیا اور پالتو کتے، بلیاں سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی شکایتی سیل بنادیا گیا ہے۔

Leave a reply