پیار کرنے والا لووٹ روبوٹ

0
51

پیار کرنے والا لووٹ روبوٹ
جدید زمانے میں۔لوگ جانوروں کی۔بجائے روبوٹ پالنا شروع ہو گئے ہیں ایسا ہی محبت کرنے والا ایک روبوٹ تیار کیا گیا ہے جس کا نام لووٹ ہے جاپانی کمپنی گرووایکس نے اس روبوٹ کو اپنی آبادی کے لیے ہی تیار کیا ہے جہاں پالتو روبوٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خریدے جاتے ہیں لووٹ کا آپ کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتا ہے اس کی بڑی بڑی کارٹون جیسی آنکھیں ہر زاویے پر گھومتی رہتی ہیں اس پر دبیز نرم۔کپڑا پہنایا گیا ہے جو آپ کو ایک زندہ وجود کا احساس دیتا ہے کمپنی کے مطابق یہ مالکان سے محبت مانگتا ہے اور دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے کہ اسے گود میں اٹھایا جائے اسی وجہ سے یہ کئی افراد کے دلوں کو موم کر سکا ہے اگر آپ گھر میں جائی۔ تو یہ اپنے پہیوں پت دوڑتا دوڑتا آپ کے پیچھے آتا ہے اگر اسے گود میں لے کت پھسلایا جائے تو تھوڑی دیر میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے لووٹ کچھ اس طرح بنایاگیا ہے کہ یہ زندہ وجود لگتا ہے اسے گدگدی کی جائے تو یہ ہنستا ہے اور کبھی کبھی ڈانس بھی کرتا ہے یہی خواص اسے دیگر سے ممتاز کر کے اسے لووٹ بناتے ہیں لیکن اس کے لیے ٹیکنالوجی کے اعلی ترین پہلووں کو استعمال کیا گیا ہے مثلاً اس کی۔جلد کے نیچے سینسر لگے ہیں تاہم۔لووٹ اتنا سستا نہیں اس کی۔موجودہ قیمت ۵۵٠٠ڈالز ہیں جو پاکستانی کرنسی میں کم و بیش آٹھ لاکھ پچیس ہزار روپے بنتی ہے

Leave a reply