پاکستان میں پانی کا استعمال،فی کس ضرورت کتنی؟ شدید قلت کا خدشہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیرِ زمین پانی کی سطح 1951ء میں 5650 مکعب میٹر تھی 1999ءمیں کم ہو کر 1450 مکعب میٹر رہ گئی ہے جبکہ آئندہ چند برسوں میں یہ مزید کم ہو کر 1030مکعب میٹر رہ جائے گی اور ملک میں موجود زیرِ زمین پانی کی سطح قریباً 50 فٹ مزید نیچے چلی جائے گی جس سے پاکستان پانی کی قلت والا ملک بن جائیگا۔

ایک حالیہ ڈچ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 70فیصد پانی آبپاشی جبکہ 23فیصد صنعتی ضروریات اور 8فیصد گھریلو ضروریات کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ آبپاشی کا ر قبہ جو کہ پہلے کی نسبت26فیصد بڑھ گیا ہے۔ اس سے پانی کی ضروریات میں بھی 26فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ تازہ پانی کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی زمین اور زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

اقوامِ متحدہ کے منشور کی ایک شق کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہرشہری کو روز کم از کم 5لیٹر پانی پینے کیلئے 5لیٹر کھانا پکانے کیلئے، 45لیٹر نہانے کیلئے اور 25لیٹر دھونے اور صفائی کیلئے فراہم کرے اسکے علاوہ دیگر ضروریات کی تکمیل کیلئے 40لیٹر پانی حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے گویا 120لیٹر پانی فی کس ہر روز ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ہمارے ملک کا یہ حال ہے کہ پانی کے حصول کے ذرائع روز بروز کم ہوکر اب اپنے آخری کناروں کو چھو رہے ہیں۔ ان ‘‘ذرائع‘‘ سے ملک زیادہ سے زیادہ اوسطاً سالانہ 144 ملین ایکڑ فٹ پانی حاصل کر سکتا ہے جبکہ پانی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زراعت کے شعبے کے علاوہ بھی پاکستان میں دوسرے شعبوں میں پانی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

بارش زیادہ ہو تو پانی…بلاول کی نقل کرنے پر شیری رحمان نے وزیراعظم کو کیا جواب دیا؟

حکومت وزارتِ پانی و بجلی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے پاکستان میں پانی کے شعبے کی حکمتِ عملی تیار کرنے کیلئے کرائی گئی تازہ ترین اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے جسکے خاتمے کیلئے اسے سالانہ 3500ملین ڈالر کی پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی جبکہ شہریوں کی مختلف ضروریات کیلئے جس میں پینے کا پانی بھی شامل ہے 30.16ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جاتا ہے جو کہ ملک میں استعمال ہونیوالے کل پانی کا 3فیصد ہے۔2019ءکے وسط میں شائع ہونیوالے عالمی آبادی سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنی ’’پہنچ‘‘ سے بھی زیادہ وسائل استعمال کر رہے ہیں اسے روکنے میں تاخیر کی گئی تو آگے چل کر بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

کوہ سلیمان رینج میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ

Shares: