اب تیاری کے ساتھ آئینگے،جو ہمارے ساتھ ہوا آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی پرتشدد احتجاج نہیں کیا،

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہم اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے، ہمارا 26 سالہ ریکارڈ ہے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ہماری جماعت میں کوئی شدت پسند ونگ نہیں،بیرونی سازش تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے ہوئی،منتخب وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، قوم کو سمجھنے میں صرف 6 ہفتے لگے، ڈیڑھ ماہ میں ہی انہوں نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا، ہندوستان امریکا کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے پھر بھی وہاں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں،ہندوستان نے روس سے سستا تیل خرید کر قیمتیں کم کیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر بڑھائی گئیں،ہندوستان تو امریکا کے دباؤ میں نہیں آیا،میرے خلاف سازش کر کے غلاموں کو مسلط کیا گیا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عمران خان روس کیوں گیا،ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے، احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا،موجودہ حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،کابینہ میں شامل لوگ اس ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں 26سال پہلے جب سیاست میں آیا تب بھی کہا تھا یہ دونوں کرپٹ ہیں،جب ہم اقتدار میں آئے تو ان پر سب مقدمات پہلے سے تھے،ہم نے مقصود چپڑاسی کے علاوہ ان پر کوئی کیس نہیں بنایا، اس مافیا کے دباؤ کی وجہ سے وہ کیسز ختم ہی نہیں ہوتے تھے

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی جان قربان کر دوں گا اور انہیں کبھی قبول نہیں کروں گا، کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا، ہم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہیں 6 دن کا وقت دیا تھا، انہوں نے ہمارے خلاف گلو بٹ استعمال کئے،اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے، آج سے سب کو مارچ کی تیاری کرنے کو کہہ دیا ہے، جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا پیر کو ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،عدالت سے پوچھیں گے کیا احتجاج کسی جمہوری جماعت کا حق ہے کہ نہیں، لندن میں 20 لاکھ لوگ عراق وار کے خلاف نکلے ایک کنٹینر نہیں لگا، ڈاکٹر یاسمین پر تشدد کیا گیا، ان کی عمر 70 سال سے بھی اوپر ہے ہم کوئی اسلام آباد میں انتشار پھیلانے آ رہے تھے؟ہمارے خلاف پی ٹی وی کا کیس فراڈ تھا،اب بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے درختوں کو آگ لگا دی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے ان سب کی شکلیں سوشل میڈیا پر ڈالیں گے،اب پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، کیا یہ پرامن احتجاج کے راستے روکیں گے اور ہم خاموش ہو جائیں گے،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں روپیہ بہت تیزی سے گر رہا ہے، اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہیں ہوئی اگر انہیں روکا نہ گیا تو سب ذمہ دار ہوں گے یہ فاشسٹ ہیں، جیسے ہی حکومت میں آتے ہیں ایسی حرکتیں کرتے ہیں، میں اُس روز صرف لوگوں کے غصہ کی وجہ سے رکا،سپریم کورٹ نے ہمیں صبح کوئی گائیڈلائنز دیں، سمجھے سب ٹھیک ہو گیا جو ہمارے ساتھ ہوا ہم اس کیلئے تیار ہی نہیں تھے،مجھے یقین تھا وہاں خون خرابہ ہونا تھا گولیاں چل جانی تھیں،اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ ختم کرنے کیخلاف عدالت جارہے ہیں، چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی عدالت میں چیلنج کریں گے، عدالت میں اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے خاتمے کو چیلنج کریں گے، نیب قوانین میں ترمیم کا معاملہ بھی عدالت میں چیلنج کریں گے،

ہمارا اولین مطالبہ الیکشن کی تاریخ ہے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیےمیں کوئی جنگ تو نہیں چاہتا صرف الیکشن کا مطالبہ کر رہا ہوں، صاف و شفاف الیکشن کی طرف پہنچنے کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہوں،ہم شریف خاندان کو اچھی طرح جانتے ہیں، طاہر القادری کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اسے سبق سکھایا گیا تھاافسوس ہوتا ہے یہ ہمیشہ سزا سے بچ جاتے ہیں، شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی ہماری کابینہ نے کہا تھا 7 ارب روپے کا ضمانتی بانڈ ہی رکھوا لو،اُنہوں نے کہا ایسے ہی ٹھیک ہے جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی بات آگے نہیں بڑھ سکتی،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جس طرح تشدد ہوا آپ سب نے دیکھ لیا،وہاں کوئی لیڈی پولیس نہیں تھی، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا،میں نے گاڑی روکی لیکن ڈنڈے برسائے گئے،72سال کی ہونے والی ہوں، ایسی غنڈہ گردی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی انہوں نے پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی توڑا،

چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں ہوا.پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 6 دن کے ڈیڈ لائن سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں دوبارہ مارچ کرنے پر بھی مشاورتکی گئی، اجلا س میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شاہ فرمان ،اسد عمر، وزیراعلیٰ محمود خان شریک تھے

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں استغاثہ دائر کر دیا ،ایڈشنل سیشن جج حسنین اظہر نے فریقین کو 4 جون تک نوٹسز جاری کر دئیے ،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا گیا،مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی پی ٹی وی لگانے اور کرپشن کے سنگین الزامات لگائے، یوٹیوبر نے مجھ و دیگر پر کرپشن کے بے بنیاد الزام لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا کردار کشی کرنے والے یوٹیوبر کیخلاف کارروائی اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Shares: