امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے بریڈلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرایک ہوائی جہاز حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں کم ازکم 7افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
نائن الیون کی 18ویں برسی پر امریکہ میں ایک اور جہاز ٹکرا گیا، پورے امریکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی
حکام کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی اور اس نے واپس جا کر لینڈ کرنے کی کوشش کی۔
ریاستی پولیس کمشنر جیمز روویلا نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرین کی شناخت کر نا ایک مشکل کام ہے۔ ہم لوگ غلطی نہیں کرنا چاہتے ۔
امریکہ میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 فضائی کرتب باز ہلاک
واضح رہے کہ بوئنگ -17 نامی اس طیارہ میں دو پائلٹ، ایک اسسٹنٹ اور 10 مسافر سوار تھے۔ چھ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ ایک شخص معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔
امریکہ، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
واضح رہے کہ رواں سال نائن الیون کے دن بھی امریکی ریاست اوہائیو میں جہاز کی تباہی کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے،تباہ ہونے والا طیارہ دو انجن والا کنویئر 440 جہاز تھا جو ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ڈھائی بجے شمال مغربی اوہائیو میں ٹولیڈو ایکسپریس ایئر پورٹ کے قریب ٹرک رپیئر فیسلیٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جہاز گرنے سے ہونے والے حادثہ کے نتیجہ میں پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گئی تھیں۔