لاہور :آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں ، کھلاڑی اور اداکاروں کا ڈینگی کے خلاف اتحاد ، اطلاعات کےمطابق ڈینگی آگاہی کیلئے اداکاروں اور کھلاڑیوں کے ویڈیو پیغامات جاری، ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔
“عنوان:حزب اختلاف ہیجان کا شکار کیوں؟—- از — ملک شفقت اللہ” لاک ہے | ![]() |
---|
ذرائع کے مطابق آج پنجاب حکومت کی جانب سے جاری انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں معروف کرکٹرز عمر اکمل ، عمران نذیر ،سعید اجمل، یشمہ گل ، عمران بخاری، غلام محی الدین، ہمایوں گل اور زوہیب، نے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے۔ جس میں عوام کو حکومت کی جانب سے جاری مہم میں بھرپور شرکت اور ڈینگی کے وار سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی۔
حکومت پنجاب کی طرف سے اس آگاہی مہم میں پاکستان کے معروف اداکار عمران بخاری نے کہا کہ ڈینگی سے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں جبکہ اداکار ہمایوں گل کا کہنا تھا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے خلاف ہمیں حکومت کے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔
“سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰخان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے | ![]() |
---|
آگاہی مہم میںڈینگی کےخلاف کیسے کوششیں کی جائے اس کے متعلق کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، گھروں اور ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اسی طرح کرکٹر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کا آغاز کیا ہے، ابتدائی علامات پر ہی اسپتال سے رجوع کریں۔
“ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب” لاک ہے | ![]() | ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب |
---|
ڈینگی کے خلاف اس آگاہی مہم میں پاکستان کے معروف اداکار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی پیارا ڈینگی سے متاثرہ ہے تو فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔چھتوں پر پانی جمع مت ہونے دیں اور ہر ممکن احتیاط کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔