راہول ڈریوڈ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل

0
32

پاکستان کے اپنے وقت کے تیزباولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں ہندستان کے خلاف اپنے کیریئر کے دوران مسٹر وال کے نام سے معروف راہول ڈریوڈ کے سامنے گیند بازی کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔ حالانکہ سابق ​​پیسر کا مقابلہ ہندوستان کے سب سے بڑے بلے بازوں جیسے محمد اظہر الدین، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، ​​سورو گنگولی، ایم ایس دھونی سے ہوا تھا۔ لیکن جس بلے باز نے انہیں سب سے زیادہ تکلیف دی وہ کوئی اور نہیں بلکہ تجربہ کار راہول ڈریوڈ تھے۔

شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے کھلاڑی راہول ڈریوڈ کا سامنا کرنے سے پہلے منصوبے بناتے تھے۔ انہوں نے سابق ہندستانی کرکٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ ان کے یوٹیوب شومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کی طرح کھیلتا ہے تو ہم اسے لمبی گیند کرتے تھے۔ اسٹمپ کے قریب ہم بیٹ اور پیڈ کے درمیان گیپ کو نشانہ بناتے ہوئے گیند کو پیڈ پر ہٹ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ راہول ڈریوڈ ایک مشکل اور پرعزم بلے باز تھے۔ میرے لئے انہیں آؤٹ کرنا مشکل تھا۔ وہ میرے خلاف آسانی سے کھیلتے تھے۔

Leave a reply