پی ایس ایل کے پاسز مفت مانگ کرہمیں اور خود کو شرمندہ نہ کریں. نجم سیٹھی
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔ پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کے آغاز سے پہلے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایکشن میں آگئے۔ سماجی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی نے مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طورپر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔
2) I am also requesting friends and high-ups not to do sifarish for selection of any player or coach, etc, or to give employment or facilitation to any undeserving person. PCB competes with top professional organisations in the world and cannot afford to be inefficient.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی میں شمولیت پر معروف گلوکار علی سیٹھی جو نجم سیٹھی کے بیٹے ہیں کو باہر کردیا گیا تھا. لہذا اب معروف گلوکار والد کے چیئرمین بننے پر پی ایس ایل کا ترانہ نہیں بنا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابقہ مینجمنٹ کے بعض آفیشلز پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے ترانے کیلئے علی سیٹھی سے رابطے میں تھے، جس کےلیے وہ امریکا سے لاہور بھی آگئے مگر نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی سنبھالنے پر اقربا پروری کے الزام سے بچنے کیلیے علی سیٹھی سے معاملات معطل کرادیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
جبکہ علی سیٹھی سے معاملات معطل ہونے کے بعد پی سی بی اب پی ایس ایل اینتھم کے لیے دیگر آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا نجم سیٹھی کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے تو دوسری طرف لوگوں نے اسے پبلیسیٹی اسٹنٹ بھی قرار دیا تھا.