پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

0
42

پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگہر اعظم وزیرنے 21 پٹواریوں اور 32 سیکرٹریوں کی تنخواہیں بند کردیں اور ان کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دیے

لکی مروت میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بذات خود کر رہے تھے اس حوالے سے انہوں نے ضلع کے تمام یونین کونسل کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا تو مندرجہ بالا پٹواری اور سیکرٹریز غیر حاضر پائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے فورا غیر حاضر عملے کی تنخواہوں کی بندش کے احکامات جاری کردیے۔ پٹواریوں کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت اور سیکرٹریز کی اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لکی میں اس سال سب سے زیادہ 27 پولیو کیسسز سامنے آچکے ہیں

Leave a reply