وزیر اعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

0
120

وزیر اعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر پہنچے ہیں وزیر ٹرانسپورٹ قطر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف امیرِ قطرشیخ تمیم بن حمد آلثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں وزیرِ اعظم کا دورہءِ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دورہ قطر کے دوران وزیرِ اعظم امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ، ان کا دورہ دونوں برادر ممالک کی دوستی اور تعاون کو نئی جہت دے گا،قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قطر کے دورے کے دوران کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کروں گا،جس میں توانائی،صنعت،سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیا جائے گا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دورہ قطر کے سیاق و سباق کو سمجھنا ضروری ہے،دنیا کورونا کی وجہ سے سست معاشی بحالی کا سامنا کر رہی ہے،جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہے،بڑھتی ہوئی توانائی اور خوراک کی قیمتوں نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران وزیراعظم قطر کی قیادت سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر مشاورت کریں گے ۔ دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے، توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسیع کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، وہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم دوحہ میں سٹیڈیم 974 کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مذہبی، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دوطرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی بھی مقیم ہیں جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے پاکستان اور قطر کی شراکت داری کی پہچان ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دےنے اور ان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

Leave a reply