وزیراعظم اچانک پمزاسپتال ہہنچ گئے

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان پمزاسپتال ہہنچ گئے . وزیراعظم نے پمزاسپتال میں کورونا وارڈ کا دورہ کیا، کورونا وارڈ میں موجود ڈاکٹروں سے ملاقات کی، اسپتال عملے نے وزیراعظم کو کورونا مریضوں کی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے دستیاب سہولتوں اور کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹرز سے استفسار کیا


ادھر این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 78 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3 ہزار 447 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار375 ہے اور 7 لاکھ 62ہزار 105 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا سے مزید 78 اموات میں سے 68 ہسپتالوں میں ہوئی ہیں

این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 9ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 742، خیبرپختونخوا 3 ہزار615، اسلام آباد 715، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 248 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 200، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار 484، پنجاب 3 لاکھ 19 ہزار 365، سندھ 2 لاکھ 92 ہزار644، بلوچستان 23 ہزار447، آزاد کشمیر 17 ہزار945 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں

Shares: