مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانےکے مشورے دے رہے ہیں،شیری رحمان

سینیٹر پیپلزپارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں-

باغی ٹی وی : پیٹرول کی قمیتعں میں اضافے پر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے،پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 148 روپے فی لیٹر ہے 3سال میں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا-

نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا عدالت پہنچ گئے


انہوں نے کہا کہ حکومت پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ دو سال مزید رہے تو پیٹرول خریدنا مشکل ہو جائے گا،مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپش کے خلاف پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کر رہی ہےحکومت کے خلاف ہر شہری پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہوگا وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں-

وزیر اعظم نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا اجراء کر دیا

سیری رحمان نے کہا کہ اس وقت مجموئی مہنگائی کی شرح 13 فیصد، ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 18.42 فیصد اور کم آمنے والے طبقے کے لئے مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔ اس صورت حال میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے، عام آدمی کی مشکلاتون کا ان کو اندازہ بھی نہیں

عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے خوفزدہ ہیں، شہبازشریف

واضح رہے کہ 16 فروری سے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی اسی طرح سمری میں ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔

مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم