اسلام آباد: عدالت میں حکومتی کارکردگی بھی بیان نہیں کرسکتے ، وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرظفرمرزا پربرس پڑے،اطلاعات کےمطابق عدالت میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت میں حکومتی کاوشوں کو مناسب پیش نہ کرنے کا نوٹس لیا ہے، ظفر مرزا کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع پیش کرتے۔ذرائع کے مطابق ظفر مرزا عدالت کے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ظفر مرزا پر ناراضی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ اور ججز کو نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عدلیہ کے سامنے غیرسنجیدہ یا غیرذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کرونا وائرس کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو ہٹانے کا کہہ دیا تھا۔

Shares: