وزیراعظم اپنا بیان واپس لیکر خواتین سے معافی مانگیں، پیپلزپارٹی کا مطالبہ

0
30
زیراعظم اپنا بیان واپس لیکر خواتین سے معافی مانگیں، پیپلزپارٹی کا مطالبہ #Baaghi

وزیراعظم اپنا بیان واپس لیکر خواتین سے معافی مانگیں، پیپلزپارٹی کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا لباس سے متعلق بیان انتہائی افسوسناک ہے ،

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان متاثرہ خواتین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا مترادف ہے، موٹروے واقعہ ہوا تو کہا گیا کہ خواتین رات کو باہر نکلیں گی واقعات تو ہوں گے، کیا یہ بھی کہا جائیگا کہ خواتین گھروں سے نکلیں ہی نہ تو واقعات بھی نہیں ہوں گے؟ وزیراعظم بتائیں کہ انکی حکومت کی رٹ کہاں ہے؟ وزیراعظم اپنا بیان واپس لیکر خواتین سے معافی مانگیں

قبل ازیں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس اور پردے متعلق بیان کی مذمت کی ہے .شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا قانون اور مذہب اس معاملے پر بالکل واضح ہے کہ خواتین کا احترام دیکھنے والے کی ذمہ داری ہے،کسی بھی مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ عورتوں پر تشدد، حراست اور جرائم کے لئے ان کے لباس کو قصوروار ٹھہرائے،وزیراعظم کا بیان چونکا دینے والا ہے، کیا عمران خان نہیں جانتے کہ وہ اس طرح کے بیان سے مجرموں کو جواز فراہم کر رہے؟وزیر اعظم کے پاس اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے امریکن صحافی جونا تھن کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خواتین کو مختصر لباس پہنے سے ان پر جنسی حملوں میں دعوت اور تحریض ملتی ہے .ہمارے معاشرے اور مغرب کے معاشرے میں بڑا فرق ہے . اس لیے یہ انہتائی احمقانہ بات ہے کہ میں نے عورتوں کی آزادی کو سلب کرنے کی بات کی ہے . بلکہ میں نے بتایا ایسے لباس سے وہ خود غیر محفوظ ہوتی ہیں‌.

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

سابقہ بیوی کے ساتھ ملزم نے ایسا گھناؤنا کام کیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آیا

زیادتی کیسز میں لڑکیاں بھی ذمہ دار، کیوں کرتی ہیں موبائل کا استعمال؟

تعلیمی نصاب پر اتنا جھگڑا کیوں ،1960 والا دوبارہ بحال کردیں،سپریم کورٹ

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

Leave a reply