لاہور:وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کو ریلیف پہنچانے کےکاحکم،جلد بقایاجات ملنے کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے سپیشل کرونا ریلیف فنڈ برائےمیڈیا کے تحت میڈیا انڈسٹری کے بقایا جات کی ادائیگی کی پالیسی بنائی جا رہی ہے

ذراائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹی وی اور اخبارات کےدو ارب چالیس لاکھ روپے کے واجب الادا بقایا جات اداکرےگی۔ پنجاب اور کے پی کے کے ذمہ ایک ارب اڑسٹھ لاکھ کی رقم واجب الادا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں میڈیا انڈسٹری کے بقایاجات کی ادائگی کے لئے رقم جاری کریں گی ۔وفاقی حکومت چار ارب باون لاکھ کی رقم انفارمیشن منسٹری کو جاری کرے گی۔ جو پی بی اے اور اے پی این ایس کو ان کے کلیم کی گئی رقم کی تصدیق کر کے ادا کرے گی۔

اس کے لئے پی بی اے۔ اے پی این ایس اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایات اور اے ی این ایس اور پی بی اے کی جانب سے سٹاف کے بقایا جات اور تنخواہوں کی ادائگی یقینی بنانے کے لئے اے پی این ایس اور پی بی اے تمام ٹیویچینلز اور اخبارات سے عہد لے گی کہ وہ حکومتی فنڈز ملنے کے بعد سب سے پہلے اپنے سٹاف کے واجبات ادا کریں گے۔

اگر ادارے اپنی تحریری یقینی دہانی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سٹاف کی ادائگیاں نہ کریں گے تو اداروں سے حکومت ٹیکس کی صورت میں رقوم واپس لے گی۔ اس انتظام اور ادائگیاں یقینی بنانے کے لئے پی ایف یو جے کے تمام ذمہداران اس کو مکمل چیک کرتے رہیں گے کہ تمام میڈیا ہاوسسز میں میڈیا ورکرز کو ان کی تنخواہیں اور بقایات مکمل طور پر ادا کئے گئے ہیں یا نہیں اگر میڈیا مالکان کی جانب سے یہ گرانٹ ملنے کے باوجود بھی میڈیا ورکرز کو تنخواہوں اور بقایات کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو ان تمام میڈیا ہاوسسز کی مکمل تالہ بندی کی جائے گی اور ان کے گھروں کا بھی گھیراو کیا۔جائے گا ۔

Shares: