اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپگنڈا،پتہ لگایا جائے یہ شرپسند عناصرکون ہیں‌،، وزیراعظم نے حکم دے دیا

0
88

اسلام آباد:اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپگنڈا،پتہ لگایا جائے یہ شرپسند عناصرکون ہیں‌،، وزیراعظم نے حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پراس وقت عدلیہ ججز صاحبان اورچیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ بھی کیا جارہا ہے اوربہت غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم آفس نے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

Leave a reply