اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلیے عالمی دن منایا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

0
36

پاکستان : اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلیے عالمی دن منایا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےجنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ اسلاموفوبیا کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی یوم منانے کا اعلان کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونانے دنیاکوایک دوسرےسےقریب ہونے کا موقع فراہم کیا لیکن افسوس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مختلف ممالک نے اسلام مخالف جذبات کو بھڑکایا اورمسلمانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا،مزارات کو توڑا گیا، کسی ملک میں ہمارے نبی ﷺ کی توہین کی تو کسی ملک میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی گئی اور یہ سب کچھ آزادی اظہار رائے کے نام پر کیا گیا، چارلی ہیبڈو میں دوبارہ شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے اس کی مثال ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلیے عالمی دن منایا جائے ، دنیا کویہ پیغام دیا جائے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اوراسلام ہی نجات کا مذہب ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمان یہ گستاخیاں کب تک برداشت کرتے رہیں گے

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےنبی پاکؐ کی ریاست مدینہ کےتصورپرنئےپاکستان کاماڈل تشکیل دی ہے، کورونا کے دوران احساس پروگرام کےتحت چھوٹےکاروبار اورغریب افرادکونقد رقم دی گئی، حکومت کی تمام پالیسیوں کامقصد شہریوں کےمعیار زندگی میں اضافہ ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یو این کی 75 ویں سالگرہ انتہائی اہم سنگ میل ہے، وولکن اوسکر کو جنرل اسمبلی کا 75واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Leave a reply