وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکوگرفتارکیاجائے، مریم اورنگ زیب نے کیسا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نےکہا ہے کہ رنگ منصوبےکی مزیدانکوائری کی ضرورت نہیں،ثبوت عوام کےسامنےہیں،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکوگرفتارکیاجائے،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکوگرفتارکیاجائے،عمران خان نے4فروری2021کورنگ روڈمنصوبےمیں تبدیلیوں کی خودمنظوری دی،

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنےہی دئیےہوئےحکم کی انکوائری کیوں کروا رہےہیں؟ حکم دےکرکس کوفائدہ دیااورمنصوبہ روک کرکس کوفائدہ دےرہے ہیں،رنگ روڈ منصوبےکی مزیدانکوائری کی ضرورت نہیں،ثبوت عوام کےسامنےہیں،

خیال رہے کہ رہے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس حکومت میں‌ کام کرنے والے بڑے بڑے نام اوربڑے بڑے افسران مجرم نکلے.

باغی ٹی وی کے مطابق رنگ روڈ راولپنڈی میں کرپشن اوربے ضابگیوں کے ذمہ دار کے تعین کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کوانکوائری کے لیے بھیجی جانی رپورٹ پرچیف سیکرٹری نے سارے بڑے بڑے ملزموں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے نام عیاں کردیئے ہیں ،صرف نام عیاں ہی نہیں کیے بلکہ انکے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا،

اس رپورٹ کو پڑھنےکے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے.یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس رپورٹ کو دیکھنے اورپڑھنے کے بعد وزیر اعلی کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے متن میں موجود سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Shares: