غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

باغی ٹی وی :اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی نے اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔

غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ! نئی شروعات۔‘

اداکارہ کی مہندی کی تصویروں کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس نئی شروعات پر غنا علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

تاہم ابھی تک اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

Comments are closed.