لاہور:وزیراعظم نے کابینہ کواپنے دو وزرا کوبچانے کی ہدایات دی ہیں:شہبازشریف کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے ایک انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں اپنے 2 وزرا کوبچانے کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ جھگڑے میں ملوث دووفاقی وزرا کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے اورہوسکتا ہے کہ بیانات کی وجہ سے اور بھی مشکل کھڑی ہوجائے
عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزراء کی 'حمایت' کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔وہ ایک ایسے موقع پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اورخارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔دھونس سے اور ہراساں کر کے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 3, 2021
شہبازشریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنی کابینہ کوہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے میں اپنے وزیرساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہوں
ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزراء کی ‘حمایت’ کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔
پاکستان کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے موقع پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اورخارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔دھونس سے اور ہراساں کر کے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی