وزیراعظم عمران خان آج امریکا روانہ ہوں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے ،بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.
وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی ,امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی
پاکستان نے یو این جنرل اسمبلی کے باہر بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اس حوالہ سے اہم زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائے گا.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ
جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب
جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے،
ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے.